Maktaba Wahhabi

27 - 660
ان کی تین کتابیں(١)۔۔۔۔۔۔"هداية السائل الي ادله المسائل"(صفحات: ٥٦۰) (٢)۔۔۔۔۔۔"بدورالاهلة من ربط المسائل بالادلة" (صفحات: ٥٢٨) (٣)۔۔۔۔۔۔"دليل الطالب علي ارجع المطالب"(صفحات:١٢ ١۰) فقہ حدیث میں بے مثال کتب ہیں۔ان کتابوں میں نواب صاحب نے تمام مسائل مع دلائل درج کیے ہیں اوراختلاف اقوال کی صورت میں راجع قول کا تعین کیا ہے۔ یہ کتابیں کوئی سواسوسال پہلےبھوپال سے شائع ہوئی تھیں اوربعض فارسی میں ہیں اس لیے ان نادرونایاب کتب سےاب استفادہ نہیں کیا جاتا۔ حقیقت میں یہ کتابیں اپنے موضوع پر عربی واردوتالیفات کی ہم پلہ ہیں۔عصر حاضر کے محقق ومستخرج علماء کو چاہئے کہ وہ نواب صاحب کے اس علمی ذخیرے کو ازسر نوعربی کو اردومیں مرتب کریں اورایڈٹ کرکے شائع کردیں یہ بہت بڑی علمی خدمت ہوگی ۔ ان مذکورہ کتب کے مطالعہ سے حضرت نواب صاحب کی علمی استعداد،مطالعہ حدیث میں وسعت، ذہانت اورفقہی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔نواب صدیق حسن خاں نے ١٨٩۰ءمیں وفات پائی اوربھوپال میں آسودہ لحد ہوئے۔ ٢۔۔۔۔۔۔فتاوی نذیریہ شیخ الکل حضرت مولانا میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کا شماربرصغیر پاک وہند کے فحول علمائے کرام میں ہوتا ہے۔حضرت میاں صاحب ١٨۰٥ءمیں پیدا ہوئےاور١٩۰٢ءمیں وفات پائی ۔ان کی صد سالہ زندگی کے لیل ونہاردرس وتدریس وعظ وتذکیراورتصنیف وتالیف سے عبارت ہیں۔ان کے نامورتلامذہ میں مولانا محمد لکھوی،مولانا عبداللہ غزنوی،مولانا غلام رسول قلعہ میاں سنگھ،مولاناعبدالرحمان مبارک پوری،مولاناشمس الحق دیانوی،مولانا عبدالوہاب محدث دہلوی،مولاناثناءاللہ امرتسری،مولاناحافظ عبدالمنان محدث وزیرآباداورمولانامحمداابراہیم میرسیالکوٹی کے نام نمایاں ہیں۔
Flag Counter