Maktaba Wahhabi

35 - 660
حدیث کراچی اوران کے صاحبزادے جناب عبیداللہ سلفی (منتظم مکتبہ ایوبیہ)کررہے ہیں۔ امام عبدالستاردہلوی رحمہ اللہ ١٩۰٥ءمیں امام عبدالوہاب محدث دہلوی رحمہ اللہ کے گھر دہلی میں پیدا ہوئے اورانھوں نے ٢٩اگست ١٩٦٦ءکو کراچی میں وفات پائی۔ ١١فتاوی سلفیہ حضرت مولانامحمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ اپنے عہدکےجلیل القدراہل حدیث عالم دین تھے۔ ان کی تعلیمی وتدریسی اورتبلیغی مساعی کے اثرات آج بھی گوجرانوالہ اوراس کےاطراف میں پائے جاتے ہیں۔مسائل کی تحقیق میں حضرت سلفی صاحب کا اپناہی انداز تھا۔انھوں نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت وتائید میں بیسیوں مضامین ومقالات تحریرفرمائے۔اہل حدیث جماعت کے وہ بہت بڑے وکیل اورداعی تھے۔جس موضوع پر بھی خامہ فرسائی کرتے توتحقیق کا حق اداکردیتے۔فتاوی سلفیہ ان کے ان فتاوی جات پر مشتمل ہے جو ہفت روزہ الاعتصام لاہور کے متعددشماروں میں شائع ہوئے تھے اوربعد میں ان کومرتب کرکےکتابی صورت میں شائع کردیا گیا۔فتاوی سلفیہ میں بعض اختلافی اورحساس مسائل کے بارے میں حضرت سلفی صاحب نے اہل حدیث کی نہایت جانداراورٹھوس ترجمانی کی ہے۔فتاوی بڑے مدلل،محقق اورمفصل ہیں۔یہ مجموعہ فتاوی پہلی بار١٩٧٨ءمیں اسلامک پبلشنگ ہاوس لاہورکی طرف سے شائع کیاگیاتھا۔مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ ١٨٩٧ءکو پیداہوئے اور٢۰فروری١٩٦٨ءکو وفات پائی۔ ١٢۔۔۔۔۔۔اسلامی فتاوی مولاناعبدالسلام بستوی رحمہ اللہ کئی علمی وتحقیقی کتابوں کے مصنف اورمترجم تھے۔اسلامی تعلیم اوراسلامی خطبات ان میں زیادہ معروف ہیں۔’’ اسلامی فتاوی‘‘سوال وجواب کی صورت میں ان کا بلند پایہ علمی وتحقیقی ذخیرہ ہے۔ اس فتاویٰ میں جواب بڑے مفصل لکھے گئے
Flag Counter