Maktaba Wahhabi

240 - 660
سکتا ہے مزید کچھ کہنا حد سے متجاوز ہونا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے کام سے محفوظ رکھے آمین! عقلمند کے لیے اتنا ہی کافی وشافی ہے۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب کیا ہندووں میں نبوت تھی؟ سوال:کرشن گوتم بدھ اورزردشت کے متعلق وضاحت کریں؟ الجواب بعون الوھاب: کرشن گوتم بدھ اورزردشت وغیرہم کے متعلق صحیح طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتاکیوں کہ قرآن وحدیث میں ان کے متعلق کچھ بھی نہیں آیاہے۔قرآن نےاصولی طورپربتایاہے کہ ہم نے ہرملک میں کوئی نہ کوئی نبی اور ہادی نذیرضروربھیجاہےاورقرآن کریم میں کچھ نبیوں کا احوال بیان بھی کیاگیا ہےاورکچھ کا نہیں اورہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ ہندوستان اوردوسرے ممالک میں بھی نبی ضرورآئے ہوں گے۔لیکن کیا وہ مذکورہ آدمی ہوسکتے ہیں؟اس کے بارے میں ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ کہ واقعی وہ نبی ہوں لیکن بعدکےلوگوں نے ان کی تعلیم کوبگاڑ کرکفروشرک کی ملاوٹ کردی ہوجس طرح یہودونصاری نے کیا کہ ان کا اصل دین تو صحیح تھا لیکن ان کے نبی حضرت موسی علیہ السلام اورحضرت عیسی علیہ السلام کے جانے کے بعد انہوں نے تورات وانجیل میں تحریف کردی اوران کی تعلیمات کوبگاڑدیا۔ لہٰذا ہوسکتا ہے کہ مذکورہ ہستیاں بھی اصل میں نبی ہوں لیکن ان کے جانے کے بعد ان کی امت نے راستے کو تبدیل کردیا ہوبہرحال ان کتابوں میں تحریف ہوچکی ہے اس لیے ان میں حق کی تلاش عبث اورفضول ہے۔ صحیح معنی میں حق صرف کتاب اللہ یعنی قرآن کریم میں محفوظ ہے۔ لہٰذا حق صرف وہاں سے ہوگااوریہ ہوسکتا ہے کہ یہ واقعی نبی نہ ہوں بلکہ محض فلسفی یامعلم وغیرہ ہوں۔بہرحال چونکہ کتاب وسنت میں ان کے متعلق کوئی وضاحت نہیں ہے اس لیے حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا اس لیے بہتریہی ہے کہ اس سلسلہ میں سکوت وتوقف اختیارکیا جائے ۔ و اللّٰہ اعلم ! باقی حضرت لقمان علیہ السلام ایک دانا وحکیم اورنیک بندہ تھا۔قرآن کریم کے طرز بیان سے
Flag Counter