Maktaba Wahhabi

46 - 660
قرآن حضرت مولانا مفتی عبدالقہارسلفی دہلوی رحمہ اللہ (وفات٣١مئی٢۰۰٦ء)کےصاحبزادہ گرامی قدرہیں۔علم وعمل اورفتوی نویسی انھیں ورثے میں ملے ہیں۔آپ دینی علوم سے آشنااورقرآن وحدیث کے ماہر ہیں ۔تعلیم وتدریس کے ساتھ ساتھ آپ نے تحریروتصنیف میں بھی خاصہ کام کیا ہے۔مسائل کی تحقیق میں کوشاں رہتے ہیں،صاحب نظر عالم دین ہیں۔ جماعت غرباء اہل حدیث کے مرکزی دارالافتاء کے مفتی ہیں۔نماز ظہر کے بعد دارالافتاء (محمدی مسجد برنس روڈکراچی)میں خدمات سرانجام دیتے ہیں۔فتوی نویسی میں موصوف کومہارت حاصل ہے۔فتوی پوری تحقیق سے لکھتے ہیں۔ان کے فتاوی کئی سال سے صحیفہ اہل حدیث کراچی میں باقاعدہ شائع ہورہے ہیں۔مفتی محمد ادریس صاحب کے فتاوی کا مجموعہ ’’ضمیمہ جدیدہ فتاوی ستاریہ‘‘کے نام سے تین جلدوں میں شائع ہوچکا ہےاورابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔یہ مجموعہ بہت سے مسائل کو محیط ہے۔ان میں عقائد،عبادات،نماز،روزہ ،حج،زکوۃ ،نکاح طلاق اوردیگر بہت سے فقہی جدید وقدیم مسائل شامل ہیں۔پہلی جلد میں بعض مسائل سے ہم آہنگ دوسرے اہل قلم کے علمی وتحقیقی مضامین بھی شامل ہیں۔یہ فتاوی مکتبہ اشاعت الکتاب والسنہ محمدی مسجد،محمد بن قاسم روڈکراچی کی طر ف سے شائع کیا گیا ہے۔ ٢٧۔۔۔۔۔آپ کے مسائل کا حل انجینئرحافظ ابتسام الہی ظہیر حفظہ اللہ شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کے لائق وفائق فرزندہیں اوران کا شماروطن عزیز کے دینی ودنیوی علوم کے ماہرعلماء میں ہوتا ہے۔ان کے فتوی کا مجموعہ’’آپ کے مسائل کا حل‘‘کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے۔یہ اصل میں ان سوالات کے جوابات ہیں جوحافظ ابتسام صاحب نے انٹر نیٹ پر دیے تھے۔اس مجموعہ کے صفحات کی تعداد٢۰۰ہےاوراس فتوی کی ابواب بندی کچھ اس طرح کی گئی ہے۔ عقائد،طہارت، نماز،جنازے،زکوۃ،ر وزوں،جہاد،نکاح،طلاق، خریدوفروخت، دم اورتعویذ،قربانی،ذکرواذکار،اخلایات،شرعی حدود،قسموں،نذروں اورنیازاورمتفرق مسائل۔
Flag Counter