Maktaba Wahhabi

55 - 660
نکال کراس علمی ارمغان میں جمع کیا۔ ہم نے تینوں اقسام سے فتاوی کو جمع کیا ہے آپ کے اکثر فتاوی سندھی زبان میں تحریرشدہ تھے جن کو جامعہ کے اساتذہ کرام نے اردوزبان میں بڑی سہل اندازمیں ڈھالاہے،اس مجموعہ میں ایک کمی جو رہ گئی ہے وہ ہے نقل سوال کی ،یعنی ہم کو شاہ صاحب رحمہ اللہ کاجواب تومل گیالیکن سوال کی تمیز نہ کرسکے کہ یہ سوال کس نے اورکب کیا ہے،ہوسکتا ہےاس وقت فوٹوسٹیٹ کی اتنی سہولت نہ ہوجتنی آج ہے۔اس لیےکئی جوابات کے سوال ہم نے خودتجویز کیے ہیں۔ طریقہ کار: پہلےمرحلے میں شاہ صاحب رحمہ اللہ کے تمام دستیاب فتاوی کو یکجاکیا گیا ہے۔دوسرےمرحلے پر تمام سندھی زبان اورعربی زبان کے فتاوی کو اردوزبان میں منتقل کیا گیا ہے۔تیسرے مرحلے میں تمام فتاوی کو ترتیب فقہی پر مرتب کیا اوران کو بارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔چوتھے مرحلے میں تمام احادیث کی تخریج اورضرورت کے وقت حاشیہ اورہر دلیل کاحوالہ نقل کیا گیا ہےاورمجموعہ فتاوی کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے۔ (١)قرآن پاک اوراس کے متعلقات (٢)حدیث شریف ومتعلقات (٣)توحيد و عقائد كے مسائل (٤)طہارت وپاکیزگی کے مسائل (٥)نمازوصلاة كےمسائل (٦)میت اورجنازے کے مسائل (٧)زكوة وصدقات کے مسائل (٨)شادی ونکاح کے مسائل (٩)معاملات ومعاشيات کے مسائل (١۰)طلاق وعدت کے مسائل (١١)اخلاق وادب کے مسائل (١٢)تحقیق وتنقید خصوصیات: (١)شاہ صاحب رحمہ اللہ کےفتوی کی سب سے بڑی یہ خصوصیت ہے کہ یہ فتاوی اعتدال پرمبنی ہے اس میں تعصب نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
Flag Counter