Maktaba Wahhabi

118 - 660
سنتاتھاکہ اس کو بعینہ دوسروں تک بغیر کسی تاخیر کے پہنچادیتا تھا۔ پھر آج کل کے مسلمانوں کی تنزلی(پستی)کا سبب بھی یہی ہے کہ جو انہوں نے اپنافریضہ تبلیغ ترک کردیا ہے برعکس اس کے جوتھوڑی بہت تبلیغ کرتا ہے تواس شخص سے مذاق کی جاتی ہے رب کریم ہمیشہ ہم مسلمانوں کی ہدایت فرمائےاورہماری خطاؤں اورلغزشوں کومعاف فرمائے ۔آمین! آخرمیں ایک اورآیت بھی پیش کی جاتی ہے جس میں تبلیغ کا حکم وارد ہے: ﴿وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ‌ وَيَأْمُرُ‌ونَ بِالْمَعْرُ‌وفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ‌ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾ (آل عمران:۱۰۴) ’’تم میں بھی ایسی جماعت ہونی چاہئے جو لوگوں کو اسلام کی طرف بلاتی رہے اورنیکی کا حکم دیتی رہےبرائیوں سے روکتی رہےاوریہی کامیاب لوگ ہیں۔‘‘ کیا شیطان کے سینگ ہیں؟ سوال:حدیث شریف میں ہے کہ سورج طلوع ہوتے وقت نماز نہ پڑھو کیونکہ سورج شیطان کے دوسینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔اُدھرسائنس نے بھی ثابت کیا ہےکہ مثلاً ڈھاکہ اورحیدرآبادکےدرمیان ایک ایک گھنٹے کا تفاوت ہے اسی طرح جو ملک دوسرے ملکوں سے مشرق کی طرف ہیں وہاں مغرب کے ملکوں سے قبل سورج طلوع ہوتا ہے اسی طرح سورج غروب ہوتے وقت بھی نمازپڑھنے کی منع وراد ہے کیونکہ اس وقت سورج شیطان کے دوسینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے۔حالانکہ سورج غروب ہونے کا وقت مختلف ملکوں میں الگ الگ ہے۔مشرقی ممالک میں سورج پہلے غروب ہوتا ہے اورمغربی ممالک میں سورج دیرسےغروب ہوتا ہے۔مثلاً پاکستان میں سورج عرب ممالک کے مقابلےمیں دوڈھائی گھنٹے قبل طلوع وغروب ہوتا ہے یہ مشاہدہ کی بات ہے جس کو جھٹلایا نہیں جاسکتااب سائنس والے کہتے ہیں کہ ایک ہی شیطان کئی جگہوں پر سورج کو سردیتا رہتا ہے کیا؟کہا
Flag Counter