Maktaba Wahhabi

36 - 660
ہیں۔اس کے مطالعہ سے ذہنی تسلی وتشفی کے ساتھ ساتھ بے پناہ علمی وتحقیقی فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔فتاوی کے شروع میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب’’اعلام الموقعین‘‘سے آداب فتوی کی بحث کو اردوترجمہ کرکے شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ اسلامی فتاوی کو کتب خانہ سعودیہ اردوبازاردہلی کی طرف سے شائع کیاگیا ۔مولانا عبدالسلام بستوی رحمہ اللہ نے ١٩٧٤ءمیں بھارت کے شہردہلی میں وفات پائی۔ ١٣۔۔۔۔۔۔فتاوی احکام ومسائل حضرت مولانا حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کے شیخ الحدیث تھے۔تقوی وصالحیت اورعلم وعمل میں نیک نام تھے۔لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے اکثران کی طرف رجوع کرتے تھے اورملک کے طول وعرض سے ان کی خدمت خطوط لکھ کرفتوی طلب کرتے تھے۔ حافظ صاحب ہر سائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیتے تھے۔ اس طرح انھوں نے اب تک لوگوں کے سینکڑوں سوالات کے جواب دئیے جو’’احکام ومسائل‘‘کے نام سے دوجلدوں پر مشتمل ہیں۔ان فتاوی میں عقائد وایمانیات سے لے کرہرقسم کے مسائل خوب پیرائے میں درج ہیں۔احکام ومسائل کی پہلی جلد٦٣٢صفحات اوردوسری جلد٨٦٤صفحات پر مشتمل ہے۔ان جلدوں میں١٩٨٥ءسے٢۰۰٤ءتک کے خطوط کے جواب دیے گئے ہیں۔حافظ عبدالمنان صاحب کے فتاوی کی جمع وترتیب کاکام جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کے فاضل استاذ مولانا محمد مالک صاحب نے انجام دیا ہے اوران فتاوی کو’’المکتبہ الکریمیہ‘‘٦عظیم منشن نذرلکشمی چوک رائل پارک لاہورکی طرف سے نہایت خوبصورت انداز میں شائع کیاگیا ہے۔ ١٤۔۔۔۔۔۔فتاوی علمائے اہل حدیث ابوالحسنات مولاناعلی محمد سعدی رحمہ اللہ ایک درویش منش عالم دین تھے۔ وہ اپنے اخلاق
Flag Counter