Maktaba Wahhabi

11 - 660
حرفے چند فتاوی راشدیہ پروفیسرمولابخش محمدی صاحب علامہ سید محب اللہ شاہ راشدی نوراللّٰهُ مرقده وجعل الجنة مثواه(١٩٢١-١٩٩٥) اپنے وقت کے عظیم مفسر،محدث فقیہ،داعی اوراسلام کے سچے سپوت تھے۔ آپ علم وعمل کے پیکر ،قرآن وسنت کے حدی خواں،فن رجال کے امام، تقوی و ورع کےپیکر ،علوم قديم وجدیدکے سنگم،مثالی استاد،اسٹیج کے بادشاہ،قلم وقرطاس کے فرمارواتھے،علمی وادبی دنیا میں آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔بلاشبہ زمانہ حال میں عالم اسلام نے جو چوٹی کے چند مفکرین پیداکیے ہیں ان میں آپ کا شمارہوتا ہے۔ آپ متعدد بلند پایہ کتب کے مصنف ہیں ۔آپ کی تعلیمات یا تصانیف سے جو بھی واقف ہوگاوہ آپ کے متبحرعلمی،وسعت مطالعہ،دقت نظر،مثالی حافظہ اورسخن فہمی کا بھی قائل ہوگا۔ زیرنظر مجموعہ فتاوی راشدیہ بھی آپ کی قلمی کاوشوں کا مظہر ہے جس میں تمام شعبہ ہائےزندگی کے متعلق اذہان وقلوب میں اترجانے والاروشن تذکرہ ملے گا،یہ فتاوی جات شاہ صاحب مرحوم نے اپنی زندگی میں سائلوں کو عطاکیےتھے۔جن میں عقائد،عبادات،معاملات،حقوق وفرائض،تجارت ومعیشت ملک کے غلط رسم ورواج کے علاوہ دورجدید کے دیگر روز مرہ مسائل پر دئیے ہیں۔جس میں کہیں پر اجمال واختصارسےکہیں قدرے تفصیل سے جوابات عنایت کیے گیے ہیں۔چونکہ عموماً وادی سندھ میں دیہات کےدورافتادہ علاقوں میں مقیم لوگوں کی مراجع ومصادرتک پوری طرح رسائی نہ تھی، لہذا آپ نے مختصر جوابات عنایت فرمائے۔سوالات وجوابات کے میں دیہات کے لوگوں میں جو بے جاغلط رواج و
Flag Counter