Maktaba Wahhabi

551 - 660
ایک قول کی حقیقت سوال:ابوبکربن عیاش کاقول ہے کہ میں نے کسی فقیہ شخص کورفع الیدین کرتےہوئے نہیں دیکھااس قول کی کیاحیثیت ہے؟نیزعبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کےمتعلق واردہواہےکہ وہ رفع الیدین نہیں کرتے تھےاس کےمتعلق بھی ہمیں حقیقت سےآگاہ فرمائیں۔ الجواب بعون الوھاب:ابوبکربن عیاش کایہ کہناکہ میں نے کسی فقیہ کورفع الیدین کرتےنہیں دیکھانہایت عجیب ہے کیاامام مالک فقیہ نہیں کیاامام شافعی فقیہ نہیں تھےاورامام احمدبن حنبل بھی فقیہ نہیں تھےاوراسی طرح کیا امام اوزاعی بھی درجہ فقاہت پرفائزنہ تھےحالانکہ ان کی ایک کتاب فقہ کے متعلق موجودہےجوہمارےمکتبہ میں دوجلدوں میں موجودہے۔ بہرحال یہ سب فقیہ تھےاوراس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب ائمہ رفع الیدین پرعامل تھے، لہٰذا ابن عیاش کایہ کہناصرف ایک بے محل اوربے وزن بات ہے۔ و اللّٰہ اعلم باقی عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اگررفع الیدین نہیں کی اس کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پرکچھ اثرنہیں پڑے گاپوری امت ایک طرف ہواللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قول اورفعل کےمدمقابل اس کاکچھ وزن نہیں اس میں شک نہیں کہ اس مسئلہ میں اختلاف ہےکچھ علماءرفع الیدین کرتے تھےتوکچھ نہیں کرتےتھےاورکچھ کبھی کرتےاورکبھی ترک کرتےتھے۔ بہرحال اس اختلاف کی وجہ سےاس کی فرضیت اوررکنیت پرکچھ فرق نہیں پڑے گااورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کےفعل پرکچھ حرف نہیں آسکتا۔ امتی کے قول یافعل کوآپ صلی اللہ علیہ وسلم کےمقابلہ میں پیش کرناجاہل اورگستاخ کاکام ہے۔ و اللّٰہ اعلم
Flag Counter