Maktaba Wahhabi

409 - 660
66تولوں کی گنجائش ہوتی ہے اورگندم کاوزن کیا تواس میں 55تولے آتے ہیں یعنی آدھاکلواورمزید15تولے اس حساب سے صاع چارمدوں کا مجموعہ ہے ایک صاع گندم کا وزن پونےتین کلو ہوگا اوریہی گندم کی مقدارہم فطرہ میں اداکرتے ہیں۔ درہم کا وزن تین ماشے ہوتا ہے۔ دیناراورمثقال ایک ہی بات ہے ارمثقال کا وزن ساڑھے چارماشہ ہوتا ہے اس حساب سے سونے کا نصاب 20مثقال ہوااورایک مثقال ساڑھے سات تولے کا بنتا ہے یعنی ساڑھے سات تولہ وزن یا اس سےزیادہ سوناہے توزکوٰۃ فرض ہوگی۔ وسق:ایک وسق60صاع کا ہوتا ہے ۔ اورصاع مدنی کا وزن گندم کے اعتبارسےجیساکہ اوپرذکرکرآئے ہیں پونے تین کلوہےتوساٹھ صاع کاوزن 165کلواورمنوں کےاعتبارسے4من پانچ کلووزن ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ وزن گندم کا ہے البتہ باجرہ ایک مدمیں گندم سےزیادہ آتا ہےیعنی ہر جنس کے متعلق صحیح خبرتب ہی پڑے گی جب ہر جنس کو اس مد میں ڈال کروزن کرکےدیکھا جائے۔ هذا ماعندي و اللّٰہ اعلم بالصواب مقروض پر زكوة سوال: مقروض پر زكوٰة کا کیا حکم ہے ؟ الجواب بعون الوھاب:جس آدمی پرقرض ہے اس کے پاس پیسوں میں سے رقم اندزاًایک ہزارروپیہ ہے تواس کا 500مثلاًقرضہ ہے اس کو اتارکرباقی ایک ہزارسےجوبچےاس پر اس وقت سے لے کراگلےسال آنے تک قرضہ کے علاوہ باقی بچی ہوئی رقم پرزکوٰۃ لگےگی۔ یعنی ساڑھے باون روپیہ پرزکوٰۃ لگے گی جوکہ چالیسواں حصہ ہے۔ اورساڑھے باون روپیہ کاچالیسواں حصہ1.8ڈیڑھ روپیہ ہے اس طرح اوپرجتنے بھی ہوں گےمثلاً ایک ہزارمیں سے پانچ سوقرضہ میں چلے گئے توباقی پانچ سوبچتے ہیں ان کاحساب کرکے چالیسواں
Flag Counter