(۴) المضطرب (بکسر الراء)
مفرداتِ باب
المضطرب: ....واحد مذکر اسم فاعل باب اضطرب بروزن افتعال، بمعنی خلل پذیر ہونا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
رَوت: ....واحد مؤنث غائب فعل ماضی معلوم باب روی یروی بروزن ضَرَبَ، ہفت اقسام سے لفیف مقرون۔
المُثْبَتُ: ....واحد مذکر اسم مفعول باب اَثْبَتَ بروزن افعال، ہفت اقسام سے صحیح۔
المنفی: ....واحد مذکر اسم مفعول باب نفی ینفی بروزن ضرب، ہفت اقسام سے ناقص یائی۔
٭٭....٭٭
مضطرب:
وہ حدیث ہے جو مختلف سندوں سے بیان کی گئی ہو جو قوت میں ہم مثل ہیں۔ خواہ اختلاف ایک راوی کی طرف سے ہو کہ ایک مرتبہ ایک طریقے سے اور دوسری مرتبہ دوسرے طریقے سے روایت کرے جو پہلے کے برخلاف ہے یا ایک سے زیادہ راویوں کی طرف سے اختلاف ہو۔ وہ اس طرح کہ اس حدیث کو ایک گروہ نے بیان کیا ہو ان میں سے ہر ایک ایسے طریقے پر روایت کرے جو دوسرے کے مخالف ہے۔ اضطراب ضعف حدیث کو لازم کرتا ہے کیونکہ یہ اس حدیث کے رواۃ کے عدم ضبط کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ سند میں اور متن میں بھی اور ان دونوں میں اکٹھا واقع ہوتا ہے۔ پھر اگر اس حدیث کے کسی راوی کے ضبط کے سبب یا اس کا مروی عنہ سے کثرت صحبت کے سبب یا اس کے علاوہ
|