Maktaba Wahhabi

110 - 169
دسواں سبب مفرداتِ باب لم تترجح: ....واحد مؤنث غائب فعل جحد معلوم باب ترجح بروزن تصرف، ہفت اقسام سے صحیح۔ اصابۃ: ....مصدر باب اصاب یصیب بروزن افعال، مراد درستگی، ہفت اقسام سے اجوف واوی۔ لم یتمیز: ....واحد مذکر غائب، فعل جحد معلوم، باب تَمَیَّزَ بروزن تَصَرَّفَ، ہفت اقسام سے اجوف یائی۔ ٭٭....٭٭ سوء الحفظ: سئی الحفظ سے مراد وہ شخص ہے جس کی درستی والی جانب کو اس کی خطا والی جانب پر راجح قرار نہ دیا گیا ہو۔ اس کی دو انواع ہیں: اوّل: جو پیدا ہی سوء الحفظ پر ہوا ہو اور ا س(کی زندگی کے) تمام حالات میں اس کو چمٹا رہا۔ اس کی بیان کردہ روایت کو بعض محدثین کے نزدیک شاذ کا نام دیا جاتا ہے۔ ثانی: وہ انسان کہ اس کے بڑھاپے یا اس کی بصارت چلے جانے یا اس کی کتب ضائع ہونے کے سبب اس کے علاوہ کوئی اور وجہ کے سبب اس پر سوء الحفظ طاری ہوا ہو۔ تو اس آدمی کی
Flag Counter