Maktaba Wahhabi

75 - 169
مشقی سوالات مندرجہ ذیل جملوں میں سے غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجیے: ۱۔ رُوِیَ صیغہ جزم ہے۔ ۲۔ مشکوٰۃ المصابیح میں چونکہ سبھی روایات معلق ہیں اس لیے ان کی تحقیق کی جائے گی۔ ۳۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مرسل روایات قابل قبول نہیں ہیں۔ ۴۔ تدلیس التسویہ تدلیس کی بری ترین قسم ہے۔ ۵۔ عمر بن عبدالعزیز کی عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت ہے۔ مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے: ۱۔ خبر مردود کے اسباب کون سے ہیں؟ ۲۔ علم اسماء الرجال کیوں وجود میں آیا؟ ۳۔ راوی کے گرنے کے لحاظ سے خبر کی کتنی اقسام ہیں؟ ۴۔ مرسل روایت کو رد کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ۵۔ مرسل روایت کو قبول کرنے والے محدثین کی دلیل ذکر کیجیے۔ ۶۔ مرسل روایت کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ کا کیا نقطہ نظر ہے؟ ۷۔ تدلیس کی وجہ تسمیہ بیان کیجیے۔ ۸۔ تدلیس اسناد اور تدلیس تسویہ میں کیا فرق ہے؟ ۹۔ اپنے استاد کو غیر معروف نام سے ذکر کرنے کو کیا کہا جاتا ہے؟ ۱۰۔ مرسل خفی اور تدلیس اسناد میں کیا فرق ہے؟ ٭٭٭
Flag Counter