Maktaba Wahhabi

104 - 169
مشقی سوالات مناسب الفاظ کے ساتھ خالی جگہ پر کیجیے: ۱۔ اسباب طعن....ہیں، جن میں سے پانچ کا تعلق ....سے ہے، جبکہ بقیہ پانچ کا تعلق....سے ہے۔ ۲۔ نکبۃ اسم ....ہے۔ ۳۔ المتہم بالکذب کی روایت کو ....کا نام دیا گیا ہے۔ ۴۔ ’’اسبغوا الوضوء‘‘ ....کے کلام سے مدرج ہے۔ ۵۔ خبر مقلوب کو ....بھی کہا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل جملوں میں غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجیے: ۱۔ کذب اور تہمت بالکذب میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ۲۔ اگر مقصد درست ہو تو پھر برا کام بھی درست کہلا سکتا ہے۔ ۳۔ کسی انسان کو جلانا درست ہے۔ کیونکہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو جلایا تھا۔ ۴۔ روایات کی مخفی علت پر واقفیت علوم حدیث کے پیچیدہ مسائل میں سے ہے۔ ۵۔ ادراج عموماً حدیث کے درمیان میں ہوتا ہے۔ مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے: ۱۔ روایات گھڑنے کے اسباب بالاختصار تحریر کیجیے۔ ۲۔ تحقیق کرکے بتلایے کہ کیا خوارج روایات گھڑ لیتے تھے؟ ۳۔ موضوع روایات پر لکھی گئی کسی کتاب کا نام مع مصنف تحریر کیجیے۔ ۴۔ منکر کی تعریف میں اختلاف کی وضاحت کیجیے۔
Flag Counter