Maktaba Wahhabi

66 - 169
ہوتی ہے (حتی کہ) بعض محدثین نے انہیں چالیس سے زیادہ اقسام تک پہنچایا ہے۔ مجموعی لحاظ میں یہ دو اسباب کی طرف لوٹتی ہے: ۱۔ سند سے پہلے ایک یا زیادہ رواۃ کا گرنا۔ ۲۔ سند کے بعض رواۃ میں طعن۔ راوی کے گرنے کی انواع: سند سے راوی کے گرنے کی دو اقسام ہیں: ۱۔ ایک بالکل واضح اور نمایاں جس کی معرفت میں اشتراک حاصل ہو (یعنی ہر ایک کو سمجھ آجائے کہ یہاں راوی گرا ہے)۔ ۲۔ دوسرا مخفی جسے صرف سمجھ دار اور حدیث کے طرق و اسناد کی علتوں پر اطلاع پانے والے (یعنی ماہرین) ہی حاصل کرسکیں۔ ان کے علاوہ اور کوئی ادراک نہ کرسکے۔ پہلی قسم کی معرفت راوی جس سے روایت لے رہا ہے اس کی عدم ملاقات سے ہوتی ہے یا تو اس لیے کہ راوی نے اس کا زمانہ نہیں پایا ہوتا یا زمانہ تو پالیا لیکن دونوں اس مروی حدیث کے لیے جمع نہ ہوئے ہوں اور نہ ہی اس راوی کو اس کی طرف سے اجازت ہے اور نہ ہی وجادت ہے۔ (نوٹ: اجازت اور وجادت کی بحث آگے آئے گی، ان شاء اللہ) اسی لیے علم تاریخ کی طرف محتاج ہوا گیا ہے کیونکہ یہ علم رواۃ کی تاریخ پیدائش و وفات کی حد بندی ان کے طلب علم اور اسفار کے زمانوں کو اپنے ضمن میں لیے ہوئے ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter