Maktaba Wahhabi

129 - 174
چوبیسویں دلیل عن عبداللّٰه بن مسعود رضی اللّٰه عنہ قال قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم : (لاتباشر المرأۃ المرأۃ فتنعتھا لزوجھا کأنہ ینظر إلیھا)[1] ترجمہ:عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی عورت دوسری عورت کو برہنہ بدن نہ دیکھے،ممکن ہے وہ اپنے شوہر سے (اس کے جسم کے بارے میں)ذکر کردے،گویا وہ اسے دیکھ رہاہے۔ قابسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:(حرام امور)کے ذرائع کے سدِباب کیلئے یہ حدیث ایک اصل کادرجہ رکھتی ہے۔جبکہ امام بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں یہ خبردی ہے کہ کسی کے سامنے کسی کے جسمانی اوصاف ذکرکرنا،اسے اس کا معائنہ کرانے کے مترادف ہے۔ ابن ابی شیبہ اورابن المنذر،امام شعبی اور عکرمہ سے آیتِ کریمہ :[ولا یبدین زینتھن الا لبعولتھن...الآیۃ]کی تفسیر میں فرماتے ہیں:(اس آیت میں یہ ذکر ہےکہ عورت اپنی زینت کس کس کےسامنے ظاہر کرسکتی ہے)اس میں چچا اور ماموں کاذکر نہیں ہے،جس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہ اس زینت کاذکر اپنی اولاد سے کرسکتے ہیں ،لہذا عورت کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے
Flag Counter