Maktaba Wahhabi

22 - 169
مشغول ہو اور اکثر احادیث اور ان کے رواۃ کے حالات پر مطلع ہو۔ الحافظ: اکثر محدثین کے نزدیک یہ محدث کے ہم معنی ہے، کہا گیا ہے کہ حافظ درجہ کے اعتبار سے محدث سے بلند ہوتا ہے وہ اس طرح کہ حافظ ہر طبقہ کے (رواۃ و روایات کے) ایسے اکثر احوال پر مطلع ہوتا ہے جن سے محدث لا علم ہوتا ہے۔ ٭٭٭ خبر کی متواتر اور آحاد کی طرف تقسیم ہم تک پہنچنے کے اعتبار سے خبر کی تقسیم متواتر اور آحاد کی طرف ہوتی ہے۔ خبر متواتر: یہ لفظ تواتر سے لیا گیا ہے جو کہ پے در پے اور لگاتار کو کہتے ہیں، اصطلاحی لحاظ سے وہ حدیث ہے جسے اتنی کثیر تعداد بیان کرے کہ عادتاً ان کا جھوٹ پر متفق ہونا محال ہو۔ خبر متواتر کی اقسام: اس کی دو قسمیں ہیں: لفظی اور معنوی۔ ٭٭٭
Flag Counter