Maktaba Wahhabi

115 - 169
موقوف، صحابی اور جس کے ساتھ صحابیت کا علم ہوتا ہے مفرداتِ باب تَخَلَّلَتْ: ....واحد مؤنث غائب فعل ماضی معلوم باب تَخَلَّلَ بروزن تصرف بمعنی حائل ہونا، ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی۔ ردۃ: ....اسم مصدر باب رَدَّ یردّ بروز نصر بمعنی مرتد ہونا، ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی۔ الاستفاضۃ: ....مصدر باب استفاض بروزن استفعال بمعنی شہرت، ہفت اقسام سے اجوف یائی۔ ٭٭....٭٭ موقوف: موقوف وہ روایت ہے جس کی نسبت صحابی کی طرف کی گئی ہو، خواہ اس کا تعلق قول سے ہو، فعل سے یا تقریر سے۔ صحابی: وہ انسان ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان پر ایمان لانے کی حالت میں ملاقات کی ہو اور وفات بھی اسلام پر آئی ہو۔ اور راجح قول کے مطابق اگرچہ ارتداد نے اس میں خلل ڈالا ہو۔ (یعنی ایسا آدمی اگر بعد میں مرتد ہوگیا لیکن پھر مسلمان ہوگیا اور اس کی موت اسلام پر ہی آئی تو اسے صحابی ہی گردانا جائے گا، ارتداد کا عرصہ اس میں مضر نہیں)۔ صحابیت کی پہچان تواتر سے ہوتی ہے یا شہرت سے یا بعض صحابہ یا ثقات تابعین کے بتانے سے یا بذاتِ خود اپنے متعلق وضاحت کرے کہ وہ صحابی ہے بشرطیکہ جب اس کا یہ دعویٰ ممکن ہو۔ ٭٭٭
Flag Counter