Maktaba Wahhabi

78 - 174
عورتوں کا لباس ایسا ہوناچاہئے،جس سے بطور مؤمن ان کی شناخت ہو جائے، چنانچہ عورتوں کے لباس سے کچھ امور مقصود ہیں،جو درج ذیل ہیں: -لباس کا باپردہ اورپروقار وباحیاہونا۔ -لباس سے مردوں اور عورتوں کے مابین فرق کا ظاہرہونا۔ -لباس سے مسلمان اورکافر عورت کے مابین فرق کا ظاہرہونا۔ -لباس سے پاکدامن اوربے حیاگندی عورت کے مابین فرق کا واضح ہونا۔ جب لباس کے تعلق سے یہ تمام امور ثابت اور متحقق ہیں توپھر عورتوں کے ایسے ملبوسات جو چھوٹے،باریک یا تنگ ہوں،وہ مقاصد شرعیہ کی روح سے خالی متصور ہونگے۔ چوتھی دلیل اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ]وَلَا تَبَرَّجْنَ تَــبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْاُوْلٰى[[1] ترجمہ:اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔
Flag Counter