Maktaba Wahhabi

76 - 169
راوی میں طعن کے اسباب مفرداتِ باب تَرْجِعُ: ....واحد مؤنث غائب مضارع معروف باب رجع بروزن ضرب، بمعنی لوٹنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ تعود: ....واحد مؤنث غائب فعل مضارع معروف باب عَادَ بروزن نصر، بمعنی لوٹنا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔ الیک ترتیبھا: ....اِلیکَ یہ ضمیر مجرور بحرف جر ہے اور ترتیب مصدر ہے، باب رتب بروزن صَرَّف سے بمعنی ترتیب لگانا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ ٭٭....٭٭ راوی پر طعن کے اسباب: راوی میں جرح کے دس اسباب ہیں ان میں سے پانچ عدالت راوی کی طرف لوٹتے ہیں اور وہ حسب ذیل ہیں: الکذب (نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا) التہمۃ بالکذب (عام لوگوں سے جھوٹ بولنا) الفسق (فسق) البدعۃ (بدعت) الجہالۃ (جہالت)۔ جبکہ بقیہ پانچ راوی کے ضبط کی طرف راجع ہیں اور وہ یہ ہیں: فحش الغلط (فاش غلطیاں کرنا) کثرۃ الغفلۃ (غفلت کی کثرت) الوہم (وہم کرنا) مخالفۃ الثقات (ثقہ راویوں کی مخالفت کرنا) سوء الحفظ (برا حافظہ یعنی حافظہ کی شدید کمزوری) رد میں شدت تاثیر کے لحاظ سے ان کی ترتیب لازم پکڑ۔ پہلا سبب: راوی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے والے کی روایت کو موضوع (من گھڑت) کہتے ہیں۔
Flag Counter