(۳) الاجازۃ
مفرداتِ باب
الاجازۃ: ....مصدر باب اَجَازَ بروزن افعال، بمعنی اجازت دینا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔
مُعیَّنٌ: ....واحد مذکر اسم مفعول باب عیَّنَ بروزن تفعیل، بمعنی معین کرنا۔ ہفت اقسام سے اجوف یائی ہے۔
٭٭....٭٭
اجازہ:
روایت کرنے میں کسی کو لفظی طور پر یا لکھ کر اجازت دینا اس کی کئی اقسام ہیں:
الف:
معین راوی کو معین احادیث کی اجازت دے یہ سب سے بلند اور اعلیٰ قسم ہے مثلاً کہے میں نے تجھے اجازت دی کہ مجھ سے صحیح مسلم روایت کرے۔
ب:
معین شخص کو غیر معین روایات کی اجازت دینا مثلاً کہے میں نے تجھے اپنی تمام مسموعہ احادیث کی روایت کرنے کی اجازت دی۔
ج:
غیر معین افراد کو معین احادیث کی اجازت دینا جیسا کہ کہے: جس نے مجھ سے ملاقات کرلی اسے میں نے صحیح بخاری روایت کرنے کی اجازت دی۔
|