Maktaba Wahhabi

118 - 169
(۲) خبر نازل: وہ حدیث ہے جس کی سند کے راوی زیادہ تعداد میں ہوں بنسبت دوسری سند کے جس سے یہی حدیث کم راویوں سے منقول ہے۔ عالی اور نازل میں ہر ایک کی دو قسمیں ہیں: مطلق اور نسبی۔ علو مطلق کے لحاظ سے عالی روایت: وہ حدیث ہے جو تعداد میں کم راویوں کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچے بنسبت دوسری سند کے جس سے یہی حدیث رواۃ کی کثرت سے منقول ہو۔ اس کی ضد نزول مطلق کے لحاظ سے نازل روایت ہے جو کہ واضح ہی ہے۔ علو نسبی کے اعتبار سے عالی روایت: وہ خبر ہے جس کی سند کم راویوں کے ساتھ امام مالک اور امام شعبہ جیسے ائمہ حدیث میں سے مشہور امام تک پہنچے بنسبت کسی دوسری سند کے جس سے یہی خبر راویوں کی کثیر تعداد سے پہنچی ہے۔ اس کی ضد نزول نسبی کے اعتبار سے نازل روایت ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter