Maktaba Wahhabi

153 - 169
مَعْرِفَۃُ الاَسْمَائِ وَالْکُنٰی وَالاَنْسَابِ وَالْاَلْقَابِ وَالْمَوَالِی (نام، کنیتوں، انساب، القاب اور موالی کی پہچان) مفرداتِ باب عاہۃ: ....یہ اسم مشتق ہے، باب عَاہَ بروزن نصر سے بمعنی مویشیوں یا کھیتی پر آنے والی آفت، ہفت اقسام سے اجوف واوی۔ صِنَاعۃ: ....صنع بروزن منع سے اسم مشتق بمعنی ہنر، کاری گری، اس کی جمع صِناعات آتی ہے، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ حِرفۃ: ....حَرَفَ بروزن ضَرب سے اسم مشتق بمعنی پیشہ، ہنر، اس کی جمع حِرَفٌ، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ یُجَالِسُ: ....واحد مذکر غائب فعل مضارع معروف باب جَالَسَ بروزن مفاعلہ، بمعنی کسی کے ساتھ بیٹھنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ الحذَّائِیْنَ: ....یہ جمع الحذاء کی جس کا معنی جوتا بنانے والا یعنی موچی۔ الضالّ: ....واحد مذکر اسم فاعل باب ضَلَّ بروزن سمع اور ضرب، دونوں سے آسکتا ہے، بمعنی بھول جانا دین حق سے ہٹ جانا، اس جگہ پہلا معنی مراد ہے۔ ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی ہے۔ یُتَّصَلُ: ....واحد مذکر غائب فعل مضاع مجہول باب اِتَّصَلَ بروزن افتعال، بمعنی ملنا، جڑنا، یہاں باء کی وجہ سے متعدی کا معنی پیدا ہوا ہے یعنی ملانا اور جوڑنا۔ ہفت اقسام سے
Flag Counter