Maktaba Wahhabi

11 - 174
تقدیم از: فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبدالرحمن آل سعد إن الحمد للّٰه ، نحمدہ ونستعینہ، من یھدہ اللّٰه فلامضل لہ، ومن یضلل فلا ھادی لہ، وأشھد أن لاإلٰہ إلا اللّٰه وحدہ لاشریک لہ، وأن محمدا عبدہ ورسولہ، أمابعد مجھے کتاب ’’الأدلۃ الصوارم علی ما یجب سترہ من المرأۃ عند النساء والمحارم‘‘ (یعنی:اس مسئلہ کہ عورت کیلئے،دیگر عورتوں یامحرم مردوں کی موجودگی میں اپنے جسم کو کس قدر ڈھانپنا ضروری ہے پر قاطع اور ٹھوس دلائل ) جوہمارے بھائی شیخ علی بن عبداللّٰه النمی کی تالیف ہے ،کے مطالعہ کا موقع ملا،میں نے اسے اپنے باب اور موضوع میں انتہائی نفیس اور عظیم کتاب پایا، مؤلف نے یہ مسئلہ بہت عمدگی سے پیش فرمایا ہے اور کتاب وسنت کے دلائل کا انبار لگا دیا ،جنہوں نے اس مسئلہ کو خوب آشکاراکردیا ہے ۔ مسئلۂ زیرِ بحث کے متعلق کچھ عرض کرنے سے قبل میں اختصار کے ساتھ یہ وضاحت کرنا چاہتاہوں کہ ایک عورت کا اجنبی مردوں کے سامنے لباس کیسا ہوناچاہئے؟ چنانچہ میں عرض کرتاہوں اورتوفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے:
Flag Counter