Maktaba Wahhabi

133 - 169
المتفق والمفترق، المؤتلف والمختلف، المتشابہ مفرداتِ باب المُتَّفِقُ: ....واحد مذکر اسم فاعل باب اتفق بروزن افتعال، بمعنی اتفاق کرنا۔ ہفت اقسام سے مثال واوی ہے۔ المفتَرِق: ....واحد مذکر اسم فاعل باب افترق بروزن افتعال بمعنی جدا ہونا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ المؤتَلفِ: ....واحد مذکر اسم فاعل باب اِئْتَلَفَ بروزن افتعال بمعنی اکٹھا ہونا، ہفت اقسام سے مہموز الفاء ہے۔ المتشابہ: ....واحد مذکر اسم فاعل باب تَشَابَہَ برورزن تفاعل، بمعنی ایک دوسرے کے مشابہ ہونا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ ٭٭....٭٭ راویوں کے نام، القاب اور نسبتوں میں سے متفق اور مفترق، مؤتلف اور مختلف نیز متشابہ علوم حدیث کی اہم ترین انواع ہیں۔ حدیث کے ساتھ مشغول رہنے والوں میں سے جو ان انواع کو نہیں جانتا وہ اپنے اوپر لغزش اور جرح کا سبب بننے والے طعن سے محفوظ نہیں۔ متفق اور مفترق: متفق اور مفترق رواۃ کے نام یا ساتھ اٰباء کے نام بھی یا اس سے زیادہ (دادا پر دادا) وغیرہ کے نام بھی تلفظ اور خط میں متفق ہوں لیکن ان کی شخصیات مختلف ہوں جیسا کہ عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عباس، عبدللہ
Flag Counter