Maktaba Wahhabi

45 - 174
لازماً ظاہر ہوں گی۔‘‘[1] عورت کا شوہر کےسامنے لباس عورت اور اس کے شوہر کےدرمیان کوئی حجاب یا ستر ضروری نہیں ہے،بہز بن حکیم اپنے باپ اور وہ اپنےد ادا سے روایت کرتے ہیں،کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:شرمگاہوں کو ڈھانپنے کا معاملہ کیا ہے؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو(یعنی ڈھانپ کررکھو)سوائے اپنی بیوی یا لونڈی سے،میں نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اگر کنبے کے لوگ آپس میں مخلوط رہتے ہوں توکیاحکم ہے؟فرمایا:اگر تم کوشش کروگے کہ تمہاری شرمگاہ کوئی نہ دیکھ پائے،توکوئی دیکھ نہیں سکے گا،میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ہم تنہا بیٹھے ہوں تو کیاحکم ہے؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ لوگوں سےزیادہ شرم کئے جانے کاحقدار ہے۔(اس حدیث کی سند جیدہے)[2] کتابِ ہذا کے مؤلف شیخ علی النمی وفقہ اللّٰه ،نے اپنی اس کتاب میں مذکورہ مسئلہ کے تعلق سے دلائل کا خوب احاطہ فرمایا ہے،اور عورت کے چھوٹے ،تنگ یا باریک لباس زیب تن کرنے کے مفاسد بھی تفصیلاً ذکرکردیئے ہیں۔
Flag Counter