مشقی سوالات
مندرجہ ذیل جملوں میں سے غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجیے:
۱۔ سماع اور اسماع حدیث میں کوئی فرق نہیں ہے۔
۲۔ حدیث کا مذاکرہ اس کی زندگی ہے۔
۳۔ کسی چیز کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس پر عمل کیا جائے۔
۴۔ بھول جانے کی آفت نسیان ہے۔
۵۔ چوتھی صدی کے بعد تقلید کی وبا عام ہوئی۔
مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
۱۔ حدیث پر اعراب لگانے کی کیا اہمیت ہے؟
۲۔ موجودہ دور میں حاشیہ لگانے کا کون سا طریقہ مروج ہے؟
۳۔ سند کی بنسبت زیادہ توجہ متون کی طرف کیوں ہونی چاہیے؟
۴۔ الجوامع کس کتاب کو کہا جاتا ہے؟
۵۔ المسند کس کتاب کو کہا جاتا ہے؟
۶۔ المعجم کس کتاب کو کہا جاتا ہے؟
۷۔ العلل کس کتاب کو کہا جاتا ہے؟
۸۔ الاجزاء کس کتاب کو کہا جاتا ہے؟
۹۔ الاطراف کس کتاب کو کہا جاتا ہے؟
۱۰۔ المستدرکات کس قسم کی کتب کو کہا جاتا ہے؟
۱۱۔ المستخرجات کس قسم کی کتب کو کہا جاتا ہے؟
|