Maktaba Wahhabi

140 - 169
(۴) المناولۃ مفرداتِ باب اَلْمُنَاوَلَۃْ: ....باب مفاعلہ سے مصدر، بمعنی پکڑنا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔ ہِبَۃً: ....مصدر ہے باب وَہَبَ یَھَبُ ہِبَۃً بروزن ضرب، بمعنی تحفہ دینا۔ ہفت اقسام سے مثال واوی ہے۔ المقرونۃ: ....واحد مؤنث اسم مفعول باب قَرَنَ بروزن ضرب، بمعنی ملانا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ المُجَرَّدَۃُ: ....واحد مؤنث اسم مفعول باب جَرَّدَ بروزن تفعیل، بمعنی خالی کرنا اور چھیلنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ ٭٭....٭٭ اس کی دو اقسام ہیں: ۱۔ مناولہ مع اجازت: مطلق طور پر یہ اجازت کی سب سے اعلیٰ قسم ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ شیخ اپنی اصل یا اس سے تقابل کیا گیا نسخہ تلمیذ کو پکڑائے اور اسے کہے یہ میری فلاں سے روایت ہے لہٰذا تم اسے مجھ سے روایت کرو۔ اس کی شرط یہ ہے کہ شیخ کی اصل تلمیذ کے پاس عاریۃً ہبہ کی صورت میں یا ملکیت کی شکل میں باقی رہنا چاہیے تاکہ آگے اسے بیان کرسکے۔ ۲۔ مناولہ بغیر اجازت: کہ شیخ تلمیذ کو اپنی اصل یا جو اس کے قائم مقام ہے اسی قول پر اقتصار کرتے ہوئے
Flag Counter