Maktaba Wahhabi

141 - 169
پکڑائے کہ یہ میری مسموعات ہیں یا فلاں سے میری روایت ہے۔ جمہور کے ہاں اس کا کوئی اعتبار نہیں کیا گیا۔ اجازت یا مناولہ میں ادا کی صورت: اجازت یا مناولہ میں ادا کی صورت یہ ہے: ’’حَدَّثَنِیْ فُلَانٌ اِجَازَۃً اَوْ مُنَاوَلَۃً‘‘ (مجھے فلاں نے اجازۃً یا مناولۃً حدیث بیان کی)۔ اسی طرح ’’اَخْبَرَنِیْ اِجَازَۃً اَوْ مُنَاوَلَۃً‘‘ وغیرہ ہے۔ (مجھے فلاں نے اجازۃً یا مناولۃً خبر دی)۔ (۵) المکاتبۃ یہ ہے کہ شیخ اپنی مسموعہ روایات موجود یا غیر موجود شخص کے لیے اپنے خط سے لکھ دے یا اپنے حکم سے لکھوا دے۔ اس کی بھی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مکاتبت مع اجازت: یہ صحت وقوت میں مناولۃ مع الاجازت کے ہم پلہ ہے۔ ۲۔ مکاتبت بغیر اجازت: اس کا حکم اجازت سے خالی مناولہ والا ہے۔ اس کی ادائیگی کی صورت: ’’حَدَّثَنِیْ فُلَانٌ مُکَاتَبَۃً‘‘ مجھے فلاں نے مکاتبت کی حالت میں حدیث بیان کی۔ ’’کَتَبَ اِلَیَّ فُلَانٌ‘‘ میری طرف فلاں نے لکھا ہے۔ (۶) اَلاِعْلام (لغوی معنی خبر دینا اور بتانا ہے، اصطلاحی لحاظ سے) یہ ہے کہ شیخ صرف یہی کہے کہ یہ کتاب میری فلاں سے سماعت کردہ ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter