Maktaba Wahhabi

127 - 169
السابق واللاحق مفرداتِ باب التَّبَاعُد: ....باب تفاعل سے مصدر، بمعنی دوری ہونا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ تُوُفِّیَ: ....واحد مذکر غائب فعل ماضی مجہول باب توفّٰی یتوفّٰی بروزن تفعل، بمعنی وفات پانا، کسی چیز کو پورا پورا لینا۔ ہفت اقسام سے لفیف مفروق ہے۔ ٭٭....٭٭ سابق ولا حق: ایک استاد سے روایت لینے میں ایسے دو راویوں کا مشترک ہونا جو موت کے لحاظ سے مقدم اور مؤخر ہیں اور دونوں کی وفات میں بہت دوری ہے۔ اس کی مثالوں میں سے امام بخاری و مسلم کے شیخ ابو العباس السراج ہیں، ان میں امام بخاری اور ابوالحسن خفاف نے روایت لی ہے جبکہ ان دونوں کی وفات میں ایک سو چالیس سال کا فاصلہ ہے کیونکہ امام بخاری کی وفات ۲۵۶ھ میں ہوئی اور جناب خفاف کی ۳۹۳ھ یا ۳۹۴ھ یا ۳۹۵ھ میں ہوئی۔ اسی میں سے امام مالک بھی ہیں انہوں نے امام زہری سے روایت لی ہے اور ان کی وفات ۱۲۴ھ میں ہوئی اور احمد بن اسماعیل السہمی نے بھی زہری سے روایت لی اور ان کی وفات ۲۵۹ھ میں ہوئی ان دونوں کی وفات میں ایک سو پینتیس سال کا فاصلہ ہے۔ اس نوع کی معرفت کے فوائد میں سے بعد والے راوی کی سند میں انقطاع کے گمان سے بے خوفی ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter