Maktaba Wahhabi

122 - 169
رِوایۃُ الاقرانِ والمُدبجِ (اقران اور مدبج کی روایت) مفرداتِ باب الاقران: ....یہ قرنٌ کی جمع ہے جو کہ مصدر ہے باب قَرِن بروزن علم سے، ہفت بمعنی دوسرے سے ملا ہوا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ المُدَبَّجُ: ....واحد مذکر اسم مفعول باب دَبَّجَ بروزن تفعیل، ہفت اقسام سے صحیح۔ ٭٭....٭٭ اقران کی روایت: ایسے دو ساتھی جو عمر میں اور مشائخ سے روایت لینے میں قریب قریب ہوں، وہ قرینان کہلاتے ہیں۔ اور اقران کی روایت وہ ہے کہ ایک ساتھی اپنے دوسرے ساتھی سے روایت کرے جیسا کہ اعمش کا تیمی سے روایت کرنا۔ المدبج (دال مفتوحہ ا ور باء مشدد کے ساتھ): یہ لفظ ’’دِیْبَاجَتَیِ الْوَجْہِ‘‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی چہرے کے دونوں رخسار ہیں۔ کیونکہ وہ دونوں برابر اور ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں۔ اصطلاحی لحاظ سے دو ساتھیوں میں سے ہر ایک دوسرے سے روایت کرے جیسا کہ حضرت عائشہc کا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا حضرت عائشہc سے روایت کرنا ہے۔ یا جیسے امام مالک اور امام اوزاعی کا روایت کرنا یا جیسے احمد بن حنبل اور علی بن مدینی کا ایک دوسرے سے روایت ہے۔
Flag Counter