Maktaba Wahhabi

101 - 169
المصحف مفرداتِ باب المُصَحَّف: ....واحد مذکر اسم مفعول باب صَحَّفَ بروزن تفعیل، ہفت اقسام سے صحیح۔ لَتّؤدُّنَّ: ....جمع مذکر حاضر فعل مضارع معلوم بانون تاکید ثقیلہ باب اَدّیٰ یُؤدی تَأدِیَۃً بروزن تفعیل، ہفت اقسام سے مہموز الفاء، ناقص یائی۔ ٭٭....٭٭ مصحف: وہ حدیث ہے جس میں نقطوں کی طرف نسبت کرتے ہوئے ایک یا زیادہ حروف کی تبدیلی کے ساتھ مخالفت ہو لیکن خط کی صورت کو باقی رکھا گیا ہو۔ یہ سند میں اور متن میں بھی وقوع پذیر ہوتا ہے۔ پہلے کی (سند کی) مثال سے شعبہ کی حدیث ہے جو اس نے عوام بن مراجم (راء اور جیم کے ساتھ) عن ابی عثمان النہدی عن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَتُؤَدُّنَّ الْحَقُوْقَ اِلٰی اَھْلِھَا‘‘ تم ضرور لوگوں کے حقوق اد اکر دو گے۔ یحییٰ بن معین نے اس کی تصحیف کر دی اور کہا کہ عوام بن مزاحم (را اور جیم کی جگہ زاء اور حاء کر دیا) اس حدیث کو امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند سے بیان کیا ہے۔ دوسرے کی (متن کی) مثال یہ حدیث ہے:
Flag Counter