Maktaba Wahhabi

112 - 169
مرفوع، موقوف اور مقطوع کی طرف خبر کی تقسیم مفرداتِ باب منتہی: ....واحد مذکر اسم مفعول باب انتہیٰ بروزن انفعال، ہفت اقسام سے ناقص یائی۔ أضیف: ....واحد مذکر غائب فعل ماضی مجہول باب اضاف یضیف بروزن افعال، ہفت اقسام سے اجوف یائی۔ الاٰتیۃ: ....واحد مؤنث اسم فاعل باب اتٰی یأتی بروزن ضرب بمعنی آنے والی، ہفت اقسام سے مہموز الفاء، ناقص یائی۔ ٭٭....٭٭ اپنی سند کے انتہاء کے اعتبار سے خبر کی مرفوع، موقوف اور مقطوع کی طرف تقسیم ہوتی ہے۔ مرفوع اور اس کی اقسام: مرفوع وہ حدیث ہے جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہو۔ اس کا تعلق قول سے ہو یا فعل سے یا تقریر سے۔ درآں حالیکہ یہ تینوں چیزیں صریح ہوں یا حکمی۔ مرفوع کی چھ اقسام ہیں: (۱) مرفوع قولی صریح: مرفوع قولی صریح ہونے کی حالت میں، مثلاً صحابی کہے: ’’سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ کَذَا‘‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح فرماتے سنا (اسی طرح) صحابی یا غیر صحابی یہ کہے: ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ کَذَا‘‘ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح فرمایا
Flag Counter