Maktaba Wahhabi

119 - 169
انواع النسبی مفرداتِ باب تَتَفَرَّعُ: ....واحد مؤنث غائب فعل مضارع معروف باب تفعّل، بمعنی اصول سے متفرع ہونا یعنی نکلنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ المُوَافَقَۃُ: ....باب مفاعلہ سے مصدر، بمعنی موافقت کرنا۔ ہفت اقسام سے مثال واوی ہے۔ مُشیراً: ....واحد مذکر اسم فاعل باب اَشَارَ یُشِیْرُ بروزن افعال، بمعنی اشارہ کرنا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔ المساواۃ: ....باب مفاعلہ سے مصدر، بمعنی برابری کرنا۔ ہفت اقسام سے لفیف مقرون ہے۔ تَعْدِلُ: ....واحد مؤنث غائب فعل مضارع معروف باب عَدَلَ بروزن ضرب ہفت اقسام سے صحیح۔ المُصَافَحَۃ: ....باب مفاعلہ سے مصدر، بمعنی مصافحہ کرنا، ہاتھ سے ہاتھ ملانا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ تلمیذ: ....باب تَلْمَذَ بروزن دَحْرَجَ سے اسم مشتق ہے بمعنی شاگرد، خادم، ہفت اقسام سے صحیح۔ تلاقیا: ....تثنیہ مذکر غائب فعل ماضی معروف باب تَلَاقٰی بروزن تفاعل، بمعنی باہم ملاقات کرنا۔ ہفت اقسام سے ناقص یائی ہے۔ ٭٭....٭٭
Flag Counter