وضع کو پہچاننے کے ذرائع
مفرداتِ باب
التکسب: ....باب تفعل سے مصدر ہے بمعنی کمائی کرنا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
والارتزاق: ....باب افتعال سے مصدر بمعنی روزی مانگنا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
الاغراب: ....باب افعال سے مصدر بمعنی عجیب چیز لانا، نوادرات بیان کرنا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
الانتصار: ....باب افتعال سے مصدر بمعنی مدد کرنے میں غالب ہونا، ہفت اقسام سے صحیح۔
الاشتہار: ....باب افتعال سے مصدر بمعنی مشہور ہونا ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
تأویل: ....مصدر باب أوّل بروزن تفعیل، بمعنی تاویل کرنا، تغیر کرنا۔ ہفت اقسام سے مہموز الفاء اور اجوف واوی ہے۔
طافت: ....واحد مؤنث غائب فعل ماضی معروف باب طاف یطوف بروزن نصر، بمعنی گھومنا اور چکر کاٹنا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔
٭٭....٭٭
وضع کو پہنچاننے کے ذرائع:
چند چیزوں سے وضع کی پہچان ہوتی ہے ان میں ایک روایات گھڑنے والے کا بذاتِ خود اس کا اعتراف کرنا جیسا کہ نوح بن ابی مریم نے اعتراف کیا جو ابھی ذکر کیا گیا ہے۔
اسی طرح میسرہ بن عبد ربہ الفارسی نے اعتراف کیا کہ اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ستر احادیث گھڑی ہیں۔ ان میں دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ روایت جس کے مخالف ہو
|