Maktaba Wahhabi

20 - 174
ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا:اس میں تو قدم کے ننگا ہونے کا خدشہ رہے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(فذراعا لاتزید علیہ)بازوبھر نیچے کرلے ، اس سے زیادہ نہیں۔ مسند احمد میں اس طرح وارد ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں کے لباس کے نچلے حصے(ازار) کی مقدار کی بابت سوال کیا،تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک بالشت نیچے رکھا کریں،انہوں نے عرض کیا :اس طرح تو پاؤں کے نظر آنے کاخدشہ رہے گا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایک ہاتھ نیچے کرلیں،اس سے زیادہ نہیں۔ یہ حدیث صحیح ہے ،اسے امام ترمذی اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے،اس کی سند میں کچھ اختلاف واقع ہوا ہے ،جو اس کی صحت کیلئے مضر نہیں ہے۔ [1]
Flag Counter