Maktaba Wahhabi

165 - 169
حدیث کی قید کے، نیز بغیر باب کی مناسبت وغیرہ کے جمع کی ہوں۔ جیسا کہ امام احمد بن حنبل کی المسند ہے۔ (۳) المعاجم: ہر وہ کتاب معجم ہے جس میں شیوخ کی ترتیب پر روایات کا تذکرہ کیا گیا ہو۔ ایسی کتاب میں عموماً حروف تہجی کی ترتیب ہوتی ہے، جیسا کہ امام طبرانی کی تینوں معاجم ہیں۔ (۴) العلل: وہ کتب ہیں جو معلول روایات کا، ان کی علتوں کی وضاحت کے ساتھ احاطہ کیے ہوں، امام احمد، دارقطنی اور ابن ابی حاتم ان علماء میں سے ہیں جنہوں نے اس نوع میں کتب لکھیں۔ (۵) الاجزاء: وہ کتابچہ کہ جس میں ایک آدمی کی روایات جمع کی گئی ہوں خواہ وہ صحابی ہو یا ان کے بعد کے زمانے والا۔ یا وہ کتابچہ ہے جس میں ایک موضوع کے متعلقہ احادیث کا تذکرہ کیا گیا ہو۔ جیسے کہ جزء رفع الیدین، جزء القراء ۃ خلف الامام، یہ دونوں امام بخاری کی تصنیف کردہ ہیں۔ (۶) الاطراف: تدریب الراوی کے مصنف نے کہا ہے کہ اطراف پر تصنیف وہ ہے کہ (جس میں) حدیث کا ایک ٹکڑا ذکر کیا جائے جو بقیہ حدیث پر دلالت کرنے والا ہو اور اس کی اسانید یا تو مکمل طور پر احاطہ کرتے ہوئے یا مخصوص کتب کے ساتھ مقید کرتے ہوئے اکٹھی کر دی گئی ہوں۔ جیسا کہ حافظ ابو الحجاج مزی کی تحفۃ الاشراف بمعرفۃ الاطراف ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter