چھٹا سبب وہم الراوی
مفرداتِ باب
راوٍ: ....واحد مذکر اسم فاعل باب رَوٰ یَرْوِی بروزن ضرب، بمعنی بیان کرنا، روایت کرنا۔ ہفت اقسام سے لفیف مقرون ہے۔
اغمض: ....واحد مذکر اسم تفضیل باب غَمض بروزن نصر اور کرم دونوں سے آسکتا ہے بمعنی کلام کا دقیق اور پیچیدہ ہونا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
ثاقبا: ....واحد مذکر اسم فاعل باب ثقب بروزن نصر، بمعنی روشن ہونا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
لا تباغضوا: ....جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معلوم باب تفاعل، بمعنی ایک دوسرے سے بغض و کینہ رکھنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
لاتحاسدوا: ....جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معلوم باب تفاعل، بمعنی ایک دوسرے سے حسند کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
لا تدابروا: ....جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معلوم باب تفاعل، بمعنی پیٹھ پیچھے بات کرنا یعنی غیبت کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
ولا تنافسوا: ....جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معلوم باب تفاعل، بمعنی ایک دوسرے کے مقابلہ میں مبالغہ آرائی سے کام لینا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
اکذب: ....واحد مذکر اسم تفضیل باب کذب بروزن ضرب، بمعنی جھوٹ بولنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
ولا تَحسَّسُوْا: ....جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معلوم باب تفعل، بمعنی کسی کی ٹوہ
|