مشقی سوالات
مندرجہ ذیل جملوں میں سے غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجیے:
۱۔ مہمل اور مبہم میں یہ فرق ہے کہ مہمل میں راوی کے نام میں محض شک ہوتا ہے جبکہ مبہم میں سرے سے اس کا نام ہی ذکر نہیں کیا جاتا۔
۲۔ جو قطعی طور پر کسی چیز کو ثابت کرتا ہے وہ شک کے ساتھ بات کرنے والے پر مقدم ہوتا ہے۔
۳۔ امام شافعی کی کتاب ’’من حدّث ونسی‘‘ ہے۔
۴۔ سماع حدیث لینے کے اعلیٰ طریقوں میں سے ہے۔
۵۔ جب ایک راوی میں جرح مفسر اور ثقاہت کا تعارض آجائے تو جرح مقدم نہیں ہو گی۔
مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
۱۔ السابق واللاحق سے کیا مراد ہے؟ اور اس علم سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے؟
۲۔ مہمل کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مثال ذکر کیجیے۔
۳۔ ’’من حدّث ونسی‘‘ کا کیا حکم ہے؟
۴۔ اگر کوئی شخص بالجزم بیان کر دے کہ میں نے یہ روایت بیان نہیں کی تو کیا بیان کرنے والے شاگرد پر جرح کی جائے گی کہ اس کا حافظہ درست نہیں ہے؟
۵۔ ’’من حدّث ونسی‘‘ کی مثال کا ذکر کیجیے۔
۶۔ المسلسل کی اصول حدیث میں کیا اہمیت ہے؟
۷۔ متفق اور مفترق کی تعریف کیجیے اور اس سے حاصل ہونے والے فائدہ کا تذکرہ کیجیے۔
۸۔ مؤتلف اور مختلف کی تعریف کیجیے اور اس سے حاصل ہونے والے فائدہ کا تذکرہ کیجیے۔
۹۔ المتشابہ کی تعریف کیجیے۔
|