مشقی سوالات
مندرجہ ذیل جملوں میں سے غلط اور صحیح کی نشاندہی کیجیے:
۱۔ محمد بن سائب کلبی کے نام اور کنیتیں اتنی ہیں کہ وہ ایک جماعت کی طرح لگتا ہے۔
۲۔ مجہول الحال راوی کی روایت کا حکم یہ ہے کہ اس پر توقف کیا جائے گا۔
۳۔ بدعتی شخص کی روایت کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے۔
۴۔ کچھ صحابہ اہل کتاب سے روایت لینے میں معروف تھے۔
۵۔ مقطوع کا تعلق سند سے ہوتا ہے جبکہ منقطع کا تعلق متن سے ہوتا ہے۔
مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے:
۱۔ مبہم اور مجہول راوی میں کیا فرق ہے؟
۲۔ سوء الحفظ کسے کہا جاتا ہے؟ اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔
۳۔ مختلط راوی کی روایت کس صورت میں قبول کی جاسکتی ہے؟
۴۔ خبر کی مرفوع، موقوف اور مقطوع کی طرف تقسیم کس اعتبار سے ہے؟
۵۔ مرفوع حکمی کسے کہتے ہیں؟ مثال کے ساتھ وضاحت کیجیے۔
۶۔ اگر کوئی صحابی رضی اللہ عنہ ’’من السنۃ کذا‘‘ کہے تو اصطلاح میں اس کو کیا نام دیا جائے گا؟
۷۔ صحابی کی تعریف کیجیے۔ نیز یہ بتایے کہ ایک نابینا شخص صحابی ہو سکتا ہے؟
۸۔ کسی شخص کے صحابی ہونے کا علم کیونکر ہو سکتا ہے؟
۹۔ محدثین کس قسم کی سند کو پسند کرتے تھے، عالی یا نازل؟ اور وجہ بھی بتایے۔
۱۰۔ عالی نسبی اور عالی مطلق میں کیا فرق ہے؟
۱۱۔ علو نسبی کی اقسام بیان کیجیے۔
|