Maktaba Wahhabi

81 - 169
(۳) اہل اسلام پر دین کو بگاڑنا مفرداتِ باب لاَ سَبَقَ: ....اسم مشتق ہے باب سَبَقَ بروزن ضرب، اس کی جمع اسباق آتی ہے بمعنی بازی، دوڑ کا میدان۔ الزَّنَادِقَۃ: ....اس کی واحد زندیق ہے جو کہ تزندق بروزن تدحرج (تفعلل) سے صفت کا صیغہ ہے، بمعنی بے دین ہونا، باطنی کافر ہونا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ خدیعۃ: ....اس کی جمع خدائع ہے بمعنی فریب، دھوکا، مکر وحیلہ۔ ٭٭....٭٭ جیسا کہ ان زندیق (بے دین) حضرات نے کیا جو لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے اسلام میں داخل ہوئے تھے۔ (یعنی) بیان بن سمعان کی طرح کے لوگ جس نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا اعلان کیا تھا۔ چنانچہ اسے خالد بن عبداللہ القسری نے قتل کرکے جلا دیا تھا۔ (۴) کمائی کا ذریعہ: روایات وضع کرکے روزی روٹی کمانا جیسا کہ قصہ گو حضرات کا وطیرہ ہے (جیسے کہ ابوسعید مدائنی نے کیا)۔ (۵) اپنی رائے کو تقویت دینا: یعنی اپنے خود ساختہ مسلک کو بچانے کے لیے روایات گھڑ لینا (جیسا کہ شیعہ نے کیا)۔ (۶) شہرت کے حصول کے لیے نادر روایات پیش کرنا (جیسا کہ ابن ابو دحیہ اور حماد نصیبی نے کیا)۔
Flag Counter