Maktaba Wahhabi

130 - 169
صالح کی حدیث سے عن ابیہ عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند کے ساتھ گواہ اور قسم کے قصہ میں مرفوعاً بیان کیا (قصہ اس طرح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ فرمایا تھا)۔ عبدالعزیز بن محمد دراوردی نے کہا: مجھے یہ حدیث ربیعہ بن ابی عبدالرحمن نے سہیل کے واسطے سے بیان کی چنانچہ میں نے سہیل سے ملاقات کی۔ اُس سے اِس حدیث کے حوالے سے دریافت کیا تو اس نے حدیث کو نہ پہچانا، میں نے عرض کی مجھے ربیعہ نے آپ کے واسطے سے اس طرح حدیث بیان کی لہٰذا اس کے بعد سہیل نے یہ کہنا شروع کر دیا۔ ’’حدثنی عبدالعزیز عن ربیعۃ عنی انی حدثہ عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ مرفوعاً‘‘ مجھے عبدالعزیز نے ربیعہ کے واسطے سے روایت بیان کی اس نے مجھ سے کہ میں نے اسے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً حدیث بیان کی ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter