ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن
یہ آلِ بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ان مقدس اور مبارک خواتین کا تذکرہ ہے جنہوں نے تاریخ انسانی کے سب سے افضل زمانہ میں زندگی گزاری، اور سعادت در سعادت ان بزرگ خواتین نے کائنات کی بزرگ ترین ہستی کے گھر میں ادب و تربیت حاصل کی۔ اسی لیے رب تعالیٰ نے ان کا رتبہ بلند کیا، ان کی قدر ومنزلت کو اونچا کیا اور ان کی تعریف بیان کی اور تعریف بھی اپنی لازوال اور آفاقی کتاب قرآنِ مجید اور فرقانِ حمید میں بیان کی۔ وہ مسلمان عورت کس قدر خوش نصیب اور سعادت مند ہوگی جو ان نیک ترین خواتین کی پاکیزہ زندگیوں کو سامنے رکھ کر زندگی گزارے گی اور اپنے گھر کے ماحول کو ان مقدس ہستیوں کی تعلیمات کی روشنی میں ڈھالے گی۔
ان عظیم ترین خواتین کو سب سے افضل رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نکاح میں آنے کا شرف حاصل ہوا اور ازواجِ مطہرات کے موقر لقب سے نوازی گئیں اور بارگاہِ الٰہی سے انہیں
|