Maktaba Wahhabi

17 - 378
مقدمہ سب تعریفیں اس اللہ کے لائق ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے، جو آسمانوں اور زمینوں کو پہلے سے موجود کسی نمونے کے بغیر بنانے اور پیدا کرنے والا ہے اور رب تعالیٰ کا درود و سلام ہو ہمارے پیغمبر سید الانبیاء و المرسلین جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے عزت وعظمت کے مالک تمام آل و اصحاب رضی اللہ عنہم پر۔ اے دنیا بھر میں پھیلے میرے ’’اللہ کے لیے‘‘ بھائیو! تم جہاں کہیں بھی ہو، تم لوگوں کو میرا سلام پہنچے پاکیزہ سلام، تم پر اللہ کی رحمت اور اس کی برکت ہو۔ اے میرے بھائیو! میں تم لوگوں کو تڑپتے دل کے ساتھ سلام بھیجتا ہوں اس دل کے واسطے سے جو بے قراری کے ساتھ تیز تیز دھڑکتا ہے، اس پھول کے واسطے سے جب وہ اپنی کلیاں بکھیرتا ہے، اس نرگس کے واسطے سے جب وہ اپنی پنکھڑیاں پھیلاتا ہے اور تاحدِ نگاہ پھیلی وسیع و عریض کائنات اور تیرتے کواکب و افلاک کے واسطے سے۔ اے میرے بھائیو! اللہ میرا گواہ ہے کہ مجھے تم لوگوں سے اللہ کے لیے محبت ہے اور میں رب کے حضور دست سوال دراز کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو میرے تمام مسلمان بھائیوں کے لیے نافع اور مفید بنائے! اما بعد! میں نے اس کتاب [1] کے لیے ’’عظیم اہل بیت‘‘ کا عنوان منتخب کیا ہے جس میں ہم آگے چل کر چند عظیم مردوں اور عورتوں کا ذکر کریں گے، لیکن یہ کوئی معمولی عظیم لوگوں کا
Flag Counter