Maktaba Wahhabi

178 - 378
سیّدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما آج کی مجلس میں ہم جس جلیل القدر صحابی رسول، شہید سعید اور آلِ بیت رسول کے عظیم فرزند پر گفتگو کریں گے وہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے نواسے، سیّدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے چھوٹے صاحب زادے جناب حسین بن علی رضی اللہ عنہ ہیں ۔ آپ کی ولادت شعبان ۴ ہجری میں ہوئی۔ آپ امامِ شریف، سبط رسول، دنیا میں پیغمبر خدا کی خوشبو، رسولِ الہ کے محبوب، امیر المومنین کے نورِ نظر فاطمہ بتول رضی اللہ عنہا کے لخت جگر، ہاشمی قرشی ہیں ۔ آپ کی کنیت ابو عبداللہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے بارے میں ارشاد فرمایا: ((اِنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ ہُمَا رَیْحَانَتَایَ مِنَ الدُّنْیَا)) [1] ’’حسن اور حسین، یہ دونوں میرے لیے دنیا کی خوشبو ہیں ۔‘‘ اور فرمایا: ((حُسَیْنٌ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُ أَحَبَّ اللّٰہُ مَنْ أَحَبَّ حُسَیْنًا حُسَیْنٌ سِبْطٌ مِنْ الْأَسْبَاطِ)) [2] ’’حسین میرے ہیں اور میں حسین کا ہوں جو حسین کو محبوب رکھتا ہے اللہ اس کو محبوب رکھے، حسین میرے ایک نواسے ہیں ۔‘‘ یہ فضائل بتلاتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں میں جنابِ حسین رضی اللہ عنہ کا کس قدر مرتبہ تھا۔ اَکْرَمَ بِفَاطِمَۃِ الْبَتُوْلِ وَبَعْلِھَا وَبِمَنْ ہُمَا لِمُحَمَّدٍ سَبْطَانَ
Flag Counter