Maktaba Wahhabi

171 - 378
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اولاد سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما آج ہم سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے آنگن میں کھلنے والے پہلے پھول، آلِ بیت رسول کی سر سبز و بار آور شاخ، اور آفاقِ عالم پر روشن ہونے والے آلِ بیت رسول کے چشم و چراغ سیّدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف ہاشمی قرشی کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ آپ ۳ ھ رمضان المبارک میں پیدا ہوئے آپ شہید مدینہ اور پانچویں خلیفہ راشد ہیں ۔ نواسۂ رسول، حبیب خدا کے دنیا میں پھول ’’اہل جنت کے جوانوں کے سردار‘‘ اور ان دو خوش نصیب ترین انسانوں میں سے ایک ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذریت منحصر ہے، اور آپ ان چار افراد میں سے بھی ایک جن کو لے کر جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نصاریٰ نجران کے ساتھ مباہلہ کرنے نکلے تھے۔ ’’وفیات الاعیان‘‘ میں ایک شامی سے روایت ہے، وہ کہتا ہے: ’’میں مدینہ منورہ آیا۔
Flag Counter