Maktaba Wahhabi

363 - 378
اپنے دادا امام علی سے یاد کی ہوئی وصیتوں میں سے ایک وصیت یہ ہے: ’’میں تم کو تمہارے نبی کے ساتھیوں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں ، تم ان کو گالی مت دو، جنہوں نے آپ کے بعد کوئی نئی بات نہیں گڑھی اور کسی نئی بات گڑھنے والے کو پناہ نہیں دی، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں وصیت کی ہے۔‘‘ [1] بصام صیرفی کہتے ہیں کہ میں نے امام جعفر سے ابوبکر اور عمر کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ان سے محبت کرتا ہوں اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں ، میں نے اپنے گھر والوں میں سے ہر ایک کو ان سے محبت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘ [2] جعفر بن محمد اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے صراط مستقیم پر سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہے جو میرے گھر والوں اور میرے صحابہ کو سب سے زیادہ چاہنے والا ہو۔‘‘ [3] اے اللہ! تو ہم کو اپنے بندوں میں اہل بیت رضی اللہ عنہم اور اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں سے بنا اور ہمارا حشر ان کے ساتھ فرما، اے رحم فرمانے والوں میں سب سے زیادہ رحم فرمانے والے! امام موسیٰ کاظم رحمہ اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ثنا خواں : امام موسیٰ کاظم نے اپنے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’میرے ساتھیوں کا میں امین ہوں ، جب میرا انتقال ہو جائے گا تو میرے ساتھیوں سے وہ چیزیں قریب ہو جائیں گی جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے، میرے اصحاب میری امت کے امین ہیں ، جب میرے اصحاب کا انتقال ہو جائے گا تو میری امت سے وہ چیزیں قریب ہو جائیں گی جن کا اس سے وعدہ کیا گیا ہے، یہ امت اس وقت تک تمام ادیان پر غالب رہے گی، جب تک تم میں مجھے دیکھنے والا کوئی رہے گا۔‘‘ [4]
Flag Counter