Maktaba Wahhabi

315 - 378
آل رسول سے کیا مراد ہے؟ آل بیت کی تعیین میں علمائے کرام کے درمیان اختلاف ہے، اس سلسلے میں مشہور اقوال مندرجہ ذیل ہیں : ۱۔ اہل بیت وہ لوگ ہیں ، جن پر صدقہ حرام ہے، یہ جمہور علماء کا قول ہے۔ ۲۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد اور بیویاں ہیں ، یہ ابن عربی کا قول ہے، جس کو انہوں نے اپنی کتاب ’’احکام القرآن‘‘ میں بیان کیا ہے، بعض لوگ ازواجِ مطہرات کو اہل بیت سے خارج کرتے ہیں ۔ ۳۔ آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک آنے والے آپ کے متبعین اور پیروکار ہیں ، امام نووی نے شرح مسلم میں اس کے دلائل دیے ہیں ، اسی طرح ’’الانصاف‘‘ کے مصنف نے بھی کہا ہے کہ بعض علماء نے صرف ان ہی پیروکاروں کی تخصیص کی ہے جو متقی اور پرہیزگار ہوں ، راجح قول پہلا ہی ہے۔ ایک سوال: وہ لوگ کون ہیں جن کے لیے صدقہ لینا حرام ہے؟ وہ بنو ہاشم اور بنو مطلب ہیں ، یہی راجح قول ہے اور جمہور کا یہی مسلک ہے، بعض علماء نے صرف بنو ہاشم کو اس میں شامل کیا ہے اور بنو مطلب کو شامل نہیں کیا ہے۔ ان میں سے بعض لوگوں کے نزدیک آلِ رسول سے مراد صرف بارہ امام ہیں ، ان کے علاوہ کوئی بھی آل میں شامل نہیں ہے، ان کی تفصیلات اور فروعات ہیں جن کو تفصیل کے ساتھ یہاں بیان کرنے کا موقع نہیں ہے، کیونکہ اس مسئلے میں بہت اختلاف ہے اور اسی وجہ سے امت میں انتشار ہوا ہے۔ [1] آلِ رسول کے سلسلے میں اہل سنت کا عقیدہ: عقیدے کی ہر کتاب میں جس میں عقائد کے مسائل بیان کیے گئے ہیں ، اس میں تم کو ضرور اس مسئلے کی وضاحت ملے گی، کیونکہ اس کی بڑی اہمیت ہے، اسی وجہ سے علمائے کرام نے
Flag Counter