کرے گا اور چوپایوں کی کثرت ہو جائے گی۔ اور امت (کا معاملہ) عظیم ہوگا اور وہ (اپنے ظہور کے بعد) سات یا آٹھ سال جیے گا۔‘‘ [1]
اس حدیث کا تعلق امور غیبیہ سے ہے۔ مہدی اخیر زمانے میں نکلے گا اس زمانہ کے واقعات ایمان میں اور اضافہ کریں گے اور مسلمان کو ان احوال کے لیے تیار ہو جانے کی دعوت دیں گے۔
یاد رہے کہ جب قیامت کی علاماتِ کبری میں سے ایک علامت بھی ظاہر ہوگی تو اس کے پیچھے باقی کی علامات اس قدر تیزی اور تسلسل کے ساتھ ظاہر ہوں گی جیسے موتیوں کی لڑی کے ٹوٹنے کے بعد موتی ایک دوسرے کے پیچھے گرتے چلے جاتے ہیں ۔ انہیں علامات میں سے ایک علامت ’’رجل صالح‘‘ کا ظہور ہے جن کے بارے میں احادیث اپنی کثرتِ طرق کی بنا پر معنوی تواتر کی حد تک پہنچی ہوئی ہیں ۔ یہ صالح شخص کون ہے؟ آج ہم اس کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اس کے نام ونسب، اخلاق و صفات، صورت و سیرت اور اس کے زمانہ کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
نام و نسب:
ان کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا۔ جو ’’مہدی‘‘ کے نام سے معروف ہوں گے۔ یہ آلِ بیت نبوی، اور ذریت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوں گے۔ جناب حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہوں گے۔ یہ محمد بن عبداللہ علوی حسنی ہاشمی ہیں ۔ ترمذی میں سیّدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی جب تک کہ یہ نہ ہوگا کہ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص عرب کا مالک اور فرمانروا ہوگا۔ اس کا نام میرے نام کے مطابق (محمد) ہوگا۔‘‘ [2]
سنن ابی داؤد میں سیّدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ ’’اگر دنیا کا صرف ایک
|