Maktaba Wahhabi

145 - 378
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چچازاد اولاد سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ دنیا میں ایسی بہت ساری یادگاریں ہیں جن کے ذکر سے انسان تنگ دل نہیں ہوتا اور اس کو دہرا دہرا کر انسان کی زبان نہیں تھکتی ہے بلکہ ان یادگاروں کو جتنا دہرایا جاتا ہے ان کی لذت و حلاوت میں اور اضافہ ہوتا ہے۔ انہیں عظیم ترین یادگاروں میں سے ایک جناب رسول اللہ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سیرت کا تذکرہ ہے جو اولاد آدم کے سردار ہیں اور یہ تذکرہ بے حد قیمتی اور نفیس ہے، یہ تذکرہ قیامت تک بے حد روشن ہے اور شاید سیرتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے روشن اور تابناک قصہ ہجرت کا قصہ ہے۔ جو بجا طور پر امیدوں کا دیباچہ، نصرتوں کی پہلی اینٹ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مظفر و منصور دوبارہ مکہ لوٹ آنے کا صاف اور واضح رستہ تھا۔ جیسا کہ رب تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ ۚ ﴾ (القصص:۸۵)
Flag Counter